جوئے کاکاروبارعروج پرجاری

پولیس کی مبینہ آشیربادسے جواء کاکاروبارعروج پرجاری‘ ڈی پی اوکوشکایت کرنے کے باوجودپولیس ظاہرپیربدنام زمانہ جواری کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں‘ علاقہ مکین سراپااحتجاج‘ اعلی حکام سے نوٹس لے کرکارروائی کرنے کامطالبہ۔
نواحی علاقہ خانپور کی بستی کھائی خیرشاہ میں جلیل خلیفہ نامی شخص نے جواء کاکاروبارسرعام شروع کررکھاہے اورپولیس تھانہ صدرخانپوراورظاہرپیرکی مبینہ آشیربادسے جواء کاکاروبارجاری رکھے ہوئے ہے جس سے نوجوان نسل کامستقبل تباہ ہورہاہے اورعلاقہ کے نوجوان جواء کی لت میں پڑے ہوئے ہیں اورکئی گھروں میں جواء کی لت سے نوبت فاقوں تک آپہنچی ہے‘ ذرائع نے بتایاکہ جلیل خلیفہ پرچی جواء کے کاروبار میں شہرت رکھتاہے جس کے بارے میں خانپور پولیس کومعلومات ہونے کے باوجودکارروائی نہ ہوپارہی ہے اس سلسلہ میں مکینوں نے ڈی پی اورحیم یارخان کوکارروائی کے لیے درخواست دی لیکن اس کے باوجودتاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ آسکی ہے‘ کھائی خیرشاہ کے مکینوں نے آرپی اوبہاولپوراورڈی پی اورحیم یارخان سے نوٹس لے کرفوری کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے اس سلسلہ میں جلیل خلیفہ سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے مؤقف دینے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close