fbpx

پولیس نے جنگل پر اپنا قبضہ جما لیاہے،ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی

kacha opration rahim yar khan news

صادق آباد:اغواء برائے تاوان‘ قتل ‘ڈکیتی رہزنی سمیت سنگین جرائم میں ملوث چھوٹو گینگ کی باقیات کیخلاف ڈسٹرکٹ پولیس رحیم یارخان اور راجن پور پولیس نے کچہ کے دریائی علاقوں میں گرینڈ آپریشن کے دوران سینکڑوں ایکڑ پرمحیط جنگل پر اپنا قبضہ جما لیاہے‘ بھاری مشینری کیساتھ جنگل کومسمار کرنے کا عمل جاری ہے ‘درجنوں ڈاکوئوں کی کمین گاہوں کو آگ لگا کر جلانے کے بعد پولیس نے دریا کے پار بھی اپنے مورچے قائم کر کے نو گو ایریا کوختم کر دیاگیا ہے ‘ شہر کی طرح کچہ کے علاقوں میں بھی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ‘ڈی پی اورحیم یارخان عمر فاروق سلامت کی قیادت میں پولیس کو کامیابیاں ملی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار اے ایس پی سرکل پولیس صادق آباد ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی نے گزشتہ روز کچہ کے دریائی علاقہ میں صحافیوں کو دورہ کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ انھوںنے کہاکہ عمر فاروق مزاری کے علاقہ میں بیس کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر پولیس کے جوان بھاری اسلحہ کیساتھ چوبیس گھنٹے الرٹ ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکوئوں کے سب سے بڑے جتھے لٹھانی ، عمرانی ، بکھرانی گینگز کا محاصرہ کر کے ان کی کمین گاہوں پر بھرپور فائرنگ کی ،گھنے جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکو دریاپارفرار ہو چکے ہیں، پولیس فائرنگ سے ڈاکوئوں کے ساتھیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں ، ڈاکوئوں کی کمین گاہوں میں موجود سامان کو آگ لگا کر جلاد یا گیا ہے ۔انھوںنے کہاکہ ان علاقوں میں زمینداروں سے ڈاکو گندم کی فصل اٹھانے کیلئے بھتہ وصول کرتے تھے جبکہ اپر پنجاب سے آنیوالی ہارویسٹر کے ٹائر تک بریسٹ کیے جاتے تھے ، ان علاقوں میں امن و امان بحال رکھنے کیلئے پولیس نے آپریشن کا آغاز کیا تو ڈاکوئوں کیساتھ بھرپور فائرنگ کا مقابلہ کیا گیا پولیس نے ڈاکوئوں پر چڑھائی کی تو ڈاکو فرار ہو گئے ، ان علاقوں میں چھ سے زائد کچہ دریاکے علاقے موجود ہیں جن پر ڈاکوئوں کی کمین گاہوں کو آگ لگا کر ان پرقبضہ کیا گیا ہے ، ایک سوال کے جواب نے اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی نے کہاکہ موجودہ جنگل کی جگہ ملکیتی ہے جس کے مالکان کو بار بار جنگل ختم کرنے کیلئے کہا گیا مگر وہ اپنی زمینیں آباد کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ،پولیس اپنی مدد آپ کے تحت ان علاقوں میں ڈاکوئوں کی پناہ گاہوں کے خاتمہ کیلئے عملی کردارادا کر تے ہوئے بھاری مشینری کیساتھ جنگل کا مکمل طور پر صفایاکررہی ہے انشاء اﷲ جرائم پیشہ عناصر کی باقیات کو ختم کر کے ہی دم لیں گے ۔

kacha opration rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close