fbpx

پولیس کی کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف یلغار لٹھانی گینگ پسپا کچہ کراچی سے کمین گاہ چھوڑ کر فرار

kacha opration Rahim yar khan news
رحیم یار خان : پولیس کی کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف یلغار لٹھانی گینگ پسپا
کچہ کراچی سے کمین گاہ چھوڑ کر فرار ۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی کمین گاہ میں کیمپ قائم کر لیا ۔ کچہ میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ کامیابی سے تعاقب جاری ۔
کچہ آپریشن دوسرے روز میں داخل ہو گیا آپریشن میں رحیم یارخان اور راجن پور کی پولیس حصہ لے رہی ہے جس کی قیادت ڈی پی او رحیم یارخان عمر سلامت اور ڈی پی او راجن پور ہارون رشید کر رہے ہیں جبکہ ان کی قیادت میں اے ایس پی صادق آباد ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی ، ایس ڈی پی او روجھان ڈی ایس پی آصف رشید اور دونوں سرکلز کے ایس ایچ اوز اور جوانوں کے علاوہ ایلیٹ فورس اور دونوں اضلاع کے افسران وجوان بھی ڈاکوؤں کے خلاف برسرے پیکار ہیں ۔
آپریشن کا آغاز ضلع رحیم یارخان کے تھانہ بھونگ کی حدود سے کیا گیا جس میں پولیس نے دو دن کے دوران راستے میں آنے والی رکاوٹوں ، ڈاکوؤں کی فائرنگ کا جواں مردی سے مقابلہ کیا اور کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ، گڑی خیر محمد جھک سے ہوتے ہوئے مقابلہ کے بعد عمر فاروق مزاری کے علاقہ میں بیس کیمپ قائم کرلیا اور مزید پیش قدمی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے سب سے بڑے جتھے لٹھانی گینگ کی کچہ کراچی میں واقع کمین گاہ کا محاصرہ کیا جہاں پر پولیس کو مزاحمت کا سامانا کرنا پڑا لیکن پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کے ساتھ لٹھانی گینگ کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا ۔
اور لٹھانی ڈاکو پولیس کی یلگار کی تاب نہ لاتے ہوئے کمین گاہ چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے جس پر پولیس نے کمین گاہ پر قبضہ کر کے کچہ کراچی میں ملک وزیر کے نام سے پولیس کمپ قائم کر کے علاقہ کی سکیورٹی سخت کر دی ۔ جبکہ لٹھانی ڈاکوؤں کا تعاقب بھی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ آپریشن کے دوران سخت فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کی تین موبائلز کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی ہیں ۔ تاہم اس موقع پر ڈی پی او عمر سلامت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پولیس افسران اور جوانوں کا مورال بلند ہے اور پولیس آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔ پولیس فورس کی آپریشن میں ضروریات پوری کی جا رہی ہیں اور ہر طرح سے پوری پالاننگ کے ساتھ میدان میں ہیں ۔
اس موقع پر ترجمان پولیس نے کہا کہ آپریشن سے متعلق ابہام اور منفی تبصرون سے گریز کیا جائے اور پولیس فورس کا مورال بلند کرنے کے لیے ہر میڈیا خصوصاً سوشل میڈیا پر مثبت رویہ اپنائیں یہ آپ کی پولیس ہے اور آپ کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ کر مسلح اور خطرناک ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جس کا فائدہ اہم علاقہ اور دونوں اضلاع کی عوام کو پہنچے گا ۔
kacha opration Rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »