fbpx

رحیم یارخان سے ملحقہ دریائی کچہ میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا

آپریشن میں پولیس کے علاوہ. پک فوج. رینجر. دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حصہ لے رہے ہیں‘ تر جمان پولیس

Kacha Opration Rahim yar khan Police
7-4-2019
رحیم یار خان صادق آباد سے ملحقہ دریائی کچہ میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ڈی پی اورحیم یار خان عمر سلامت اور ڈی پی او راجن پور ہارون رشید کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کچہ میں پہنچ گئی پولیس کو کچہ کے ڈاکوئوں کے خلاف پاک فوج، رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیز اور ایس پی یو کی مددحاصل ہے پولیس اور ایلیٹ فورس کمانڈوز نے ڈاکوئوں کے ٹھکانوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے ، 

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے کچہ میں ڈاکوئوں کے خلاف مورچہ بندی شروع کر دی پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے کچہ کو ڈاکوئوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا- ۔۔۔۔
Kacha Opration Rahim yar khan Police

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »