کچے میں ڈاکوؤں نے نوجوان کو ذبح کر کے ویڈیو وائرل کر دی

Story Highlights
  • کچے میں ڈاکوؤں نے نوجوان کو ذبح کر کے ویڈیو وائرل کر دی
  • سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مغوی کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تلوار سے ذبح کرتے دیکھا جا سکتا
  • عوام کا کچے کو امن کا گہوارہ بنانے ، ڈاکوؤں کیخلاف بھر پور آپریشن کرنے کا مطالبہ

رحیم یار خان : کچے میں ڈاکوؤں نے مغوی نوجوان کو بہیمانہ انداز میں قتل کر نیکی ویڈیو سوشل میڈیا پر

وائرل کر دی جس میں مبینہ طور پر سندھ کے علاقے گھوٹکی کے کچے کے علاقہ میں ایک مغوی کو ہاتھ پاؤں باندھ

کر تلوار سے ذبح کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر اس سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی جارہی ہے اور بتایا جارہا

ہے کہ کچے کے ڈاکو اتنے سفاک ہو چکے ہیں اور دن دیہاڑے رات دن اغواء برائے تاوان کی وارداتیں بڑھتی جا

رہی ہیں۔ ڈا کو مغویوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل کرتے ہوئے ورثا سے بھاری تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ بعض اوقات مغویوں کی رہائی کے عوض پولیس کی زیر حراست اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔ عوام نے

کچے کو امن کا گہوارہ بنانے اور ڈاکوؤں کے خلاف بھر پور انداز میں آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button