چودھری پرویز الٰہی کاپنجاب کی کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے بڑا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا صوبے کی کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے بڑا اعلان۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کی کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے اور مالکانہ حقوق دینے کے لئے بورڈ آف ریونیو سے حتمی سفارشات طلب کرلی ہیں۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ہدایت کی کہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے لیگل فریم ورک کے تحت فی الفوراقدامات کیے جائیں اورکچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے تمام امورجلد طے کیے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ کچی آبادیوں میں 10مرلے تک اراضی والے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔مالکانہ حقوق دینے کی سمری کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

کچی آبادیوں میں رہنے والے مکینوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کریں گے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب کی کچی آبادیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام کچی آبادیوں کی تفصیلات جلد ازجلد وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائیں۔

کچی آبادیوں میں مقیم اصل حقداروں کو ان کا حق لوٹائیں گے۔وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ کچی آبادیوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا پلان بھی تیار کیا جائے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں کچی آبادیوں کے مکینوں کومالکانہ حقوق دینے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیاگیا۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اورڈی جی کچی آبادیزپنجاب نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو بریفنگ دی۔

چیف سیکرٹری،سینئرممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،ڈی جی کچی آبادیز پنجاب اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

صوبائی مشیر سردار ایاز خان نیازی، کمشنر ملتان ڈویژن او رڈپٹی کمشنر خانیوال نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button