کمی مائی منشیات فروش نیٹ ورک بریک چار ملزمان گرفتار ساڑھے سات کلو چرس برآمد
رحیم یارخان: کمی مائی منشیات فروش نیٹ ورک بریک چار ملزمان گرفتار ساڑھے سات کلو چرس برآمد، ڈاکٹر تاج مہر کی وفد کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن سے ملاقات مبارک باد دی۔
ایس ایچ او سیف اللہ حنیف کا علاقہ سے آخری منشیات فروش کی گرفتاری تک کریک داؤن جاری رکھنے کا عزم۔ گزشتہ روز ہومیوپیتھ ڈاکٹر تاج مہر نے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن سیف اللہ حنیف کی جانب سے کمی مائی منشیات فروش نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کر کے اسے بریک کرنے کی کارروائی کو سراہانے کے لیے تھانہ گئے
جہاں پر انہوں نے ایس ایچ او سیف اللہ حنیف سے ملاقات کرکے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی تھانہ پر نہیں آئے اور ان کی ایس ایچ او سے پہلی ملاقات ہے گزشتہ دنوں کمی مائی منیشات فروش نیٹ ورک بریک ہونے اور بڑی مقدار میں چرس کی برآمدگی کے بارہ میں معلوم ہونے پر انہیں خیال آیا کہ ایسے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی ضروری ہے
جو معاشرہ کے ناسوروں خصوصی کمی مائی جیسے مگر مچھ کے خلاف کامیاب کارروائی کرے، اس موقع پر ایس ایچ او سیف اللہ حنیف نے ان کی آمد اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب پنجاب اور ڈی پی او رحیم یارخان کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کے احکامات اور ہدایات کی روشنی میں نوجوانوں کی رگوں میں زہر اتارنے والوں کے خلاف کمر کس لی ہے اور یہ کریک ڈاؤن اس وقت تک جاری رہے گا
جب تک تھانہ کے علاقہ سے آخری منشیات فروش کو جیل نہیں بھجوا دیتے انہوں نے کہا کہ مشیات فروشوں کو مختلف قسم کی سپورٹ اور آڑیں میسر ہیں لیکن وہ کسی کو خاطر میں نہیں لائیں گے
بلکہ مشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی ثبوتوں کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے انہیں بے نقاب کر کے سامنے لائیں گے جس کے لیے انہیں عوام، میڈیا اور سول سوسائٹی کی مدد کی ضروت ہے، انہوں نے کہا کہ اگر سوسائٹی چاہے تو کوئی بھی منشیات فروش کھلے عام اس گھناؤنے دھندے کو زیادہ دن جاری نہیں رکھ سکتا۔