fbpx

سانحہ اے کارساز کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا اہتمام

رحیم یار خان میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع رحیم یار خان کے زیر اہتمام سانحہ اے کارساز کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک انتہائی پروقار تقریب پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار حبیب الرحمان خان گوپانگ کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں سیکڑوں کارکنوں اور عہدیداران نے شرکت کی۔تقریب سے مرشد سعید ناصر ،فہیم نواز خان ،سردارعظیم خان سولنگی ،سردار راجہ سولنگی ،مرزا امین خان ،نذیر احمد لاڑ ،چودھری جاوید حسن داد گجر ،آسیہ تنویر ،چودھری جہازیب رشید ،انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں ،اور سردار حبیب الرحمن خان نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں شہداءکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔محترمہ بینظیر بھٹو کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کیا ،اور اس بات کا عہد کیا کہ ان شہداءکے نقش قدم پر چلتے ہوئے پارٹی اور بھٹو ازم کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا اور محترمہ بے نظیر بھٹو اور ان شہداءکے ادھورے مشن کو مکمل کیا جائے گا۔

ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن خان ناراض کنو کارکنوں کو مناکر پنڈال میں لائے تو پرجوش طریقے سے ان کا استقبال کیا گیا۔

اس تقریب میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ،پیپلز لائرز فورم ،پیپلز لیبر بیورو ،پیپلزپارٹی ویمن ونگ ،پیپلزپارٹی مینارٹی ونگ سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔

اس تقریب میں فیاض خان، سردار غلام عباس خان، نعمان نواز، حیدرچغتائی، مون خان، مخدوم سید احمد محمود کے چیف کوآرڈینیٹر جام مختار ،غلام ربانی بلوچ ،مہر ندیم کاشف فضل احمد خان سلیمی جہانگیر گوندل آصف قذافی، اکرام بھٹی، سید حسنین شاہ، صدیق گجر، سہیل کامران درانی، بہزاد خان، واجد چانڈیہ،زین بھٹی، جام احمد جمیل ، دلاور خان، رانا شہباز، سہیل صدیق، رانا قربان، انور ہاشمی ،شوکت علی، چاچا مجید بولی، واحد بخش گوپانگ،اللہ یار،چاچا موسی علوی،مہر دین، محمد افضل ، شیخ سلیم، پیٹر جان بھیل ، طارق گل، رانا منظور، لیاقت کمبوہ، عمیر کمبوہ، وسیم جٹ، عامر خان ڈاہر ،اعجاز خان، اعجاز قیصر ، حسن ہندل ،عدیل لاڑ ،شاہد بنگش، رئیس فہد، عمیر بھٹی، خواتین ونگ سے خالدہ مغل، شہزادی بے نظیر سمیت درجنوں خواتین نے شرکت کی۔تقریب میں شہداءکی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور آخر میں بزرگ رہنما انور ہاشمی نے دعا کرائی جس میں شہداءکی بخشش، ملک کی ترقی اور پارٹی کی کامیابی کی دعا کی گئی ، ضلعی صدر سردار حبیب الرحمان خان گوپانگ اور ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری جہانزیب نے نے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »