fbpx

کشمیریوں پربھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی

رحیم یارخان :وولینٹیئرفورس پاکستان کے زیراہتمام سٹی پل سے پریس کلب چوک تک کشمیریوں پربھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی‘ ریلی میں عاقب دانیال‘ سیدذیشان‘ محمدعمران‘ عامرفاروق سمیت طلباء نے شرکت کی‘ شرکاء نے کہاکہ کشمیرمیں مسلمانوں کے ساتھ بھارت کی جانب سے ظلم وبربریت قابل مذمت ہے پوری قوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اورحکومت پاکستان اورافواج پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیرکے حق میں آوازبلندکی جائے اوربھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائے‘ اس موقع پرکشمیراورپاک فوج کے حق میں بھی نعرے لگائے گئے۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری غلام مرتضی چیمہ نے کہاہے کہ کشمیراورپاکستان کااٹوٹ انگ کارشتہ ہے‘ بھارت کشمیری مسلمانوں پرظلم وبربریت کرنابندکرے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیرکے مسلمانوں پرجس اندازسے ظلم کیاجارہاہے اس کی مذمت کرتے ہیں حکومت پاکستان کشمیریوں پربھارتی جارحیت کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات اٹھائے اورانسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیرمیں ہونے والے مظالم پرآوازبلندکرے انہوں نے کہاکہ پوری قوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے اورپاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کاڈٹ کرمقابلہ کرنے کوتیارہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close