fbpx

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی فیصلہ کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان بھر میں یوم استحصال

اسلام آباد(ساوتھ ایشین وائر )بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور غیر آئینی بھارتی اقدام کاایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پاکستان میں یوم استحصال منایا جارہا ہے۔
مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے صبح کے وقت ملک بھرمیں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔گزشتہ سال اگست میں بھارتی آئین کی دفعہ370کی منسوخی کے بعد سے مودی حکومت جموں وکشمیرمیں مسلم اکثریتی آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کے لئے بدستور جبر و تشدد اور دھوکہ دہی کی پالیسی پرعمل پیراہے۔
ساوتھ ایشین وائرکے مطابق بدھ کو پاکستان میں ریلیاں نکالی جائیںگی اور بھارتی اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہونگے جبکہ سمینارز اور مختلف تقاریب ہونگی جن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے علاوہ بھارتی اقدام کی مذمت کی جائے گی ،
اس دن صدرڈاکٹرعارف علوی بھی ایک ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ تمام وزرائے اعلی اپنی متعلقہ اسمبلیوں میں مقبوضہ وادی کے عوام پربھارت کے مظالم کی مذمت کریں گے۔
مظفرآبادمیں بھی اقوام متحدہ کے مبصرین دفتر تک ریلی نکالی جائے گی ،بزرگ حریت رہنماسیدعلی گیلانی نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے کشمیریوں کے نام ایک پیغام میں بدھ کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے
جس کی تمام کشمیری جماعتو ں اور تنظیموں نے حمایت کی ہے ،مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال ہوگی اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »