fbpx

کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں

رحیم یارخان وزیر اعظم پاکستان کی اپیل پر پولیس کی جانب سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ڈی پی او آفس میں آئے ہوئے سول سوسائٹی کے افراد بھی ریلی میں شریک ہوگئے۔

ریلی کے شرکاء کے کشمیر بنے گا پاکستان اور انڈین جارحیت کے خلاف نعرے بازی، شرکاء نے پینا فلیکس، پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی پی اوعمر سلامت اور ایس پی حبیب اللہ خان کے مرکزی تقریب میں شرکت میں روانگی کے بعد ڈی ایس پی لیگل محمد رزاق رانا نے ریلی کی قیادت کی۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تصاویر، کشمیر بنے کا پاکستان  اور پاکستانی اور کشمیری پرچم پر پر مبنی پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے۔

بارہ بجے سے پہلے تمام افسران اور پولیس اہلکار اپنے دفاتر اور برانچز سے باہر نکل آئے ٹھیک 12 بجے پاکستان اور بارہ بج کر تین منٹ آزاد کشمیر کا ترانہ سنایا گیا۔ ریلی ڈی پی او آفس سے روانہ ہو کر چرچ روڈ پر رواں دواں ہوئی تو عوام کی ایک کثیر تعداد بھی پولیس کی ریلی میں شامل ہو گئی۔ شرکاء نے بھارتی جارحیت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی جبکہ پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے کا پاکستان اور نعرہ تکبیر بلند کئے۔

ریلی کے اختتام پر ڈی ایس پی محمد رزاق رانا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ بے لگام بھارتی فورسسز کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرنے، عالمی قوانین کی پابندی کرنے اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حق رائے دہی پر مجبور کرے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستانیوں نے سخت گرمی میں اپنا پسینہ بہا کر بھارت کو یہ پیغام دیا ہے کہ یہ قوم اگر پسینہ بہا سکتی ہے تو خون بہانے سے بھی گریز نہیں کرے گی اور کشمیری بھائیوں کی بھارت سے آزادی کے لیے ہر راست قدم اٹھائے گی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »