fbpx
پیپلزپارٹیرحیم یارخان

حکومت کی سفارتی کوششیں ناکام نظر آرہی ہیں

رحیم یار خان پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گور نر مخدوم سید احمد محمود نے کیا ہے کے مقبوضہ کشمیر کی عوام کی قربانیاں آزادی کی نوید ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتاپاکستانی عوام بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں جس طرح بھارت کی دھشت گردی کی مذمت کی ہے امید ہے اس طرح جلد قرار دادوں پر عملدرامد بھی کرائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جہازیب کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے کشمیر کے مسلہ پر حکومت کی سفارتی کوششیں ناکام نظر آرہی ہیں کئی روز سے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں مسلم حکمرانوں کو خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرناچاہیے۔انہوں نے مذید کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی نے کشمیری عوام کے حقوق کے ہمیشہ آواز بلند کی اور اب بھی مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک حمایت جارہی رکھیں گے۔ اس موقع پر ایم این اے مخدوم مرتضیٰ محمود، پاکستان پیلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار حبیب الرحمان خان گوپانگ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشدسعید ناصر،سابق یونین ناظم میاں مسعود صادق،جام مختار لاڑ، اور دیگر رہنما موجود تھے۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Live Updates COVID-19 CASES
Translate »
Close
Close