مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی متفقہ قرار داد70برس سے التو اء کاشکارہیں،علامہ عبدالروف ربانی

kashmir pakistan

بھارت تحقیقات کے بغیر پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر پاکستان دشمن بیانات سے خطے کا ماحول کشیدہ بنا رہا ہے ۔

مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی متفقہ قرار داد70برس سے التو اء کا شکا رہیں کشمیر میں ہونے والی بھارتی بربریت کے خلاف اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے ادارے خاموش ہیں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔

بھارتی دھمکیوں کے خلاف سیاسی اورعسکری قیادت نے اپنا دو ٹوک موقف دیکر پاکستان میں بھارتی جارحیت کو مسترد کر دیا ہے پوری پاکستانی قوم پاکستان کے شانہ بشانہ ہے کشیدگی کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی مداخلت ضروری ہے

بھارت نے اگر پاکستان پر حملہ کیا تو قوم فوج کے شانہ بشانہ ہوگی ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سرپرست علامہ عبدالروف ربانی ،سابق وزیرداخلہ و تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے نائب صدر چوہدری ظفر اقبال وڑائچ ،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ ،متحدہ مجلس عمل کے صدر قاری ظفر اقبال شریف ،وفاق المدارس کے ضلعی مسئول مولانا عامر فاروق عباسی ،جے یو آئی (س) کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی خلیل الرحمن ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سٹی صدر مولانا قاضی جوادالرحمن ،جے یو آئی کے ضلعی نائب صدر قاری اظہر اقبال رحیمی ،جے یو آئی (س)کے مرکزی رہنما رانا سروراعجاز اورجے یو آئی مرکزی جنرل کونسل کے رکن حافظ ناصر علیم بھٹی نے مشترکہ بیانات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پلواما حملہ بھارتی قابض فوج کی کشمیر میں قائم کردہ فضا کا نتیجہ ہے اس واقعہ کو پاکستان سے جوڑ کر بھارت خطے کو جنگ میں دھکیل رہا ہے بھارت حقائق کا ادراک کرے تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے کشمیر سے لیکر آسام تک جہاں تک جائیں کوئی بھی معمولی واقعہ ہوتا ہے توبھارت پاکستان پر بغیر سوچے سمجھے الزام لگا دیتا ہے پلواماحملے پر آج بھی وہ پاکستان کو موردالزام ٹھہرا کر حملوں کی دھمکی دیتا نظر آرہا ہے ۔

یہ بھارت کا پرانا وطیرہ ہے وہ سات دہائیوں سے کشمیریوں پر ظلم وجبرکا ہر حربہ روا رکھے ہوئے ہے بھارت کشمیر میں ظلم وستم کا سلسلہ بند کرے انہوں نے کہا المیہ یہ ہے کہ کشمیر میں بھارت کے بدترین ظلم وجبرپر عالمی ادارے بھی کوئی نوٹس نہیں لے رہے بھارت پاکستان کے خلاف قدم اٹھانے کی بجائے اپنے انتشار پر توجہ دے اقوا م متحدہ کشمیر کے معاملے پر عمل درآمد کرائے بھارت ہمیشہ انتخابات کے وقت ایسے حالات پیدا کرنے کے ڈرامے کرتا رہتا ہے۔

kashmir pakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »