fbpx

کشمیر کی آزادی تک پوری قوم کشمیر یوں کے ہمراہ ہے

رحیم یا رخان کشمیر کی آزادی تک پوری قوم کشمیر یوں کے ہمراہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارپرنسپل آکسبریج سیکنڈری سکول رحیم یار خان چو ہدری ضیا ء اللہ نے آ کسبریج سیکنڈری سکول میں منعقدہ اظہاریکجہتی کشمیر کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کے کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم متحد ہے انھوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ کر کشمیر سے نکل جانا ہو گا۔ انھوں نے کہا بھارت کو کشمیر سے نکال بھگانے کے لیے ہمیں اپنی مکمل روحانی اور جسمانی قوت بروئے کار لانے کی ضرورت ہے پرنسپل نے مزید کہا کشمیر کے بغیر ہماری آزادی نا مکمل ہے اور کشمیر ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے انھوں نے طلبا ء و طالبات کو کشمیر کی آ زادی کے لیے دعا کی بھی تلقین کی اس موقع پر اسٹوڈنٹ عائشہ ساجد نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو کشمیریوں کے حقوق کے لیے محض تقاریر کرنے کی نہیں بلکہ عملی اقدام کی ضرورت ہے اس موقع پر اسٹوڈنٹس ماہین ناصر، حیات افتخار، عائشہ ایمان، آمنہ مسعوداور عائشہ ارشد نے پاکستانی اور کشمیری قومی ترانے پیش کر کے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔پوری تقریب کے دوران طلباء و طالبات کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف پرجوش نعرے سنائی دیتے رہے۔ ایکٹیویٹی کو آرڈنینٹر محمد مراد نے تقریب میں اسٹیج سیکر ٹری کے فرائض سر انجام دیے۔ 
 رحیم یارخان دی ڈاکٹرپبلک سکول کے زیراہتمام کشمیرکے حق میں ریلی کاانعقادکیاگیاجس میں سکول سٹاف اور طلباء کی کثیرتعدادنے شرکت کی‘ ریلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے پرنسپل سکول ودیگرطلباء نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں پرظلم وستم کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے نہتے کشمیریوں پربھارتی ظلم وبربریت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اورافواج پاکستان کشمیریوں کوحق خودارادیت دلانے کے لیے بھرپورکوشاں ہے اورانشاء اللہ اب کشمیرپاکستان بن گا۔عالمی دنیابھارت کے انسانیت سوزاقدامات پراٹھ کھڑے ہوں تاکہ کشمیریوں کوسکھ کاسانس مل سکے‘ انہوں نے کہاکہ پوری قوم حکومت اورفوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورکشمیریوں کوان کاحق مل کررہے گا۔ نہتے کشمیریوں کے ساتھ ظلم وبربریت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے‘ حکومت پاکستان نے کشمیریوں کے حق کے لیے پوری دنیامیں آوازاٹھاکرتاریخی اقدام کیاہے اورملک کی افواج پاکستان دنیاکی طاقتورترین افواج میں شمار ہوتی ہیں انشاء اللہ کشمیریوں کوحقوق دلاکردم لیں گے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close