fbpx

رحیم یارخان کی سڑک کو کشمیر کے نام سے منسوب کر دیا گیا

رحیم یار خان حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر عباسیہ سپورٹس کمپلیکس سے ملحقہ سڑک کو کشمیر کے نام سے منسوب کر دیا گیا اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)ریاست علی نے عباسیہ سپورٹس کپلیکس سے ملحقہ سڑک پر کشمیرروڈ کو بورڈ نصب کردیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیروں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے صوبہ بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان کی اہم شاہراہ کو بھی ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر کشمیر کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے اور آئندہ اس شاہراہ کو کشمیر روڈ کے نام سے پکارا جائیگا۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »