عنقریب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا،عامر شہباز

ایک لاکھ شہید کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،عنقریب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا،دنیا بھر کے مسلمان کشمیری عوام کی آزادی کیلئے سرپا احتجاج ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام یوم کشمیر کے موقع پرکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں عامر شہباز سیکرٹریٹ میںمنعقدہ تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری چوہدر ی جاوید اکبر ڈھلوں،ضلعی صدرسردارحبیب الرحمٰن گوپانگ،ٹکٹ ہولڈر حلقہ 179میاں عامر شہباز،حسن داد گجر،حسنین شاہ،جام نذیرلاڑ،عظیم خان سولنگی،مرزا امین خان اور محمود الحسن خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عملی سیاست میں قدم رکھتے ہی کشمیری عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔پاکستان پیپلز پارٹی اس کی بنیاد پر آج تک کشمیری عوام کے حقوق کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ جلسے جلسوں سے ہٹ کرعملی اقدامات اٹھائے جائیں اور دنیا بھر میں بھارت کے کشمیریوں پر ظلم و تشدد بارے آگاہی کیلئے وفدبھیجے جائیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اپنی طرف سے وفد تشکیل دے کر یہ کام سرانجام دے۔تقریب میں پارٹی عہدیداران و کارکنان کثیر تعداد میں شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »