رحیم یارخانکشمیر

مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی منعقدہ ہوئی

رحیم یار خان حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی منعقدہ ہوئی
ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کی جبکہ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری محمد اکبر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں خالد مسعود، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راﺅ اشفاق احمد،ڈاکٹر ماجد خان، ڈاکٹر الیاس احمد، ممبران امن کمیٹی ریاض احمد نوری، بابر زمان سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین، سو ل سوسائٹی، انجمن تاجران، وکلائ، ڈاکٹر ز ، طلباءاور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شرکاءنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیر بنے کا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کا ہر شہری مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور کشمیر کی آزادی کے لئے ان کی اخلاقی وسفارتی امداد جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا ۔ریلی کے اختتام پر ریاض احمد نوری نے دعا کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button