fbpx

نورے والی میں کشمیریوں پربھارتی مظالم کے خلاف یکجہتی ریلی

رحیم یارخان پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء وسابق کونسلرراجہ سولنگی کے زیراہتمام کشمیریوں پربھارتی مظالم کے خلاف یکجہتی ریلی نورے والی پل سے پریس کلب تک نکالی گئی‘ جس میں ضلعی صدرسردارحبیب الرحمن گوپانگ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری محمدجہانزیب‘ مرزاامین خان ایڈووکیٹ‘ مرشدسعیدناصر‘ سردارعظیم سولنگی ایڈووکیٹ سمیت پارٹی کارکنان کی کثیرتعدادنے شرکت کی‘ مقررین نے کہاکہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستان اورکشمیرکااٹوٹ انگ کارشتہ ہے‘ بھارت کی کشمیریوں کے ساتھ ظلم وبربریت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کاشروع دن سے کشمیری بھائیوں کے حق میں مؤقف دوٹوک ہے اورپیپلزپارٹی کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیرکے مسلمانوں پرمظالم بندکرے ورنہ اینٹ سے اینٹ بجادیں گے‘قبل ازیں شیردل یوتھ ونگ کے زیراہتمام اڈہ خانپورسے ریلوے چوک تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں کثیرتعدادمیں نوجوانوں نے شرکت کی اورکشمیروپاک فوج کے حق میں بھرپورنعرے بازی کی گئی اوربھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی‘ اس موقع پرآصف اقبال‘ جام احمدجمیل‘ شاہدبنگش سمیت دیگرنوجوان موجودتھے‘ ریلی کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موجودتھی۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close