رحیم یارخان

جماعت اسلامی کی نادرہ چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی

جماعت اسلامی کشمور

رحیم یارخان نہتے کشمیریوں پر انڈیا کے بڑھتے ہوئے مظالم اور ان پر مظالم کے خلاف کشمور میں جماعت اسلامی کی طرف سے نادرہ چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں مخلتف اسکولوں کے بچوں، شہریوں،سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کشمور کی فضاء پاکستان زندہ آباد، کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے کے نعرے گونج اٹھے، ریلی کے شرکا ء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نعرے درج تھے۔

نہتے کشمیریوں پر انڈین فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم اور قتل عام کرنے کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کی کال پر نادرہ چوک سے پریس کلب تک کشمیر بنے گا پاکستان ریلی جماعت اسلامی کے رہنما سردار شمیشیر خان مزاری کی قیادت میں نکالی نکالی گئی ریلی میں جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنوں و سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکا ء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے مودی کا پتلا بھی گدھے سوار کیا ہوا تھا،، کشمور کی فضاء پاکستان زندہ آباد، کشمیر بنے گا پاکستان، نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کرو، کے نعروں سے گونج رہی تھی، ریلی شہر کے مخلتف رستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سردار شمشیر خان مزاری کا کہبا تھا کہ ہم کشمیر میں بھارتی ناپاک عزائم، و ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،کشمیر میں بھارتی عزائم سے ہم باخبر ہیں، نہتے کشمیریوں کے خلاف جو خونی کھیل کھیلا جارہے ہے انڈیا کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی،کسی بھی دشمن کو مادر وطن کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے، اور بین الاقوامی اداروں و انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انڈیا کہ خلاف انکوائری کریں اور نہتے کشمیریوں پر مظالم و انڈین بربریت کا سلسلہ بند کرایا جائے اور نہتے کشمیریوں کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button