fbpx
رحیم یارخان

خواجہ فریدیونیورسٹی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر نئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گی

رحیم یارخان : یونیورسٹی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر نئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر

یونیورسٹی کا مقصد اعلی تعلیم کے ساتھ کمیونٹی ڈویلپمنٹ بھی ہوتا ہے۔ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر رحیم یار خان کے غریب علاقوں میں نئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گی۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے ایک نجی ٹی وی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقل بنیادوں پر یونیورسٹی میں ایک سٹوڈنٹ سوسائٹی بنائی جائے گی جو نہ صرف پہلے سے لگے ہوئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی مرمت اور دیکھ بھال کرے گی بلکہ ایسے علاقے جہاں یہ سہولت میسر نہیں ہے وہاں ضلعی انتظامیہ، یونیورسٹی اور سول سوسائٹی کے تعاون سے نئے پلانٹس بھی لگائے گی۔

اس سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہوگا۔ یہ یونیورسٹی کی طرف سے رحیم یار خان کی کمیونٹی کے لئے ایک سود مند کوشش ہو گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close