رحیم یار خان چولستان کے لوگوں سے ہمدردی اور یکجہتی کی مہم جاری

رحیم یار خان:خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجیننئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان چولستان کے لوگوں کی مدد ، ان سے ہمدردی اور یکجہتی کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔
قحط سالی سے متاثرہ مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی کے بعد یونیورسٹی طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد صورتحال کی سنگینی دنیا کے سامنے لانے کیلئے چولستان پہنچ گئی۔

طالب علموں کے وفد نے ایک کلومیٹر تک انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر متاثرین سے یکجہتی کااظہار کیا۔ چولستان کے تپتے صحرا میں کرنل ریٹائرڈ عابد دستگیر نے طالب علموں کو مسئلے کی سنگینی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائے طالب علموں نے اپیل کی کہ مخیر حضرات چولستان کو اکیلا نہ چھوڑیں اور آگے بڑھ کر ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

اس دوران ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر محمد اسلم خان کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کی قیادت میں خواجہ فرید یونیورسٹی معاشرے کی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ملا رہی ہے۔

انہوں نے کہا متاثرہ علاقوں میں دو بابر آب فرید کیمپ لگایا جا چکا ہے جس میں ہزاروں لیٹر پانی کے ٹینک ٹوبوں میں ڈالے گئے جو ان علاقوں میں مقیم انسانوں اور جانوروں کی 10 روزہ ضرورت کیلئے کافی ہیں۔

انہوں نے کہا انسانوں اور جانوروں کے لئے الگ الگ ٹینکر بھجوائے گئے ہیں اور آئندہ چند روز میں یونیورسٹی کا وفد مزید امدادی سامان کے ساتھ متاثرہ علاقے میں آئے گا۔

انہوں نے کہا پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر کی چولستان کیلئے پانی بچائو مہم کے تحت اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے اور اس ضمن میں دیگر اداروں کے ساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے۔

اس دوران وفد باران رحمت کی دعا کی۔ اس موقع پر چیف سکیورٹی آفیسر کرنل ر عابد دستگیر، ڈائریکٹر سٹودنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد اسلم خان، ڈاکٹر ثمینہ ثروت میاں زین العابدین ، شعیب عزیز اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button