fbpx

خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی نوگوایریابن گئی

خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی نوگوایریابن گئی‘ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے انٹری ٹیسٹ کے لیے آنے والے طلباء‘ طالبات اوران کے والدین سیکورٹی گارڈزکے ناروااورتوہین آمیزرویہ پرسراپااحتجاج‘ یورنیورسٹی سیکورٹی گارڈزنے شہریوں سے بداخلاقی اوراسلحہ تان کردہشت گردقراردینامعمول بنالیا‘

علم کی درسگاہ میں طلباء اورطالبات پربنیادی سہولیات کی فراہمی پرپابندی پرشہریوں کاشدیدتشویش کااظہار‘ صدرپاکستان‘ وزیراعظم‘ گورنرپنجاب اوروزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لے کرکارروائی اوراصلاح واحوال کامطالبہ۔

خواجہ فریدآئی ٹی یورنیورسٹی کے قیام سے ضلع بالخصوص جنوبی پنجاب کے عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی تھی کہ اب تعلیم سے محروم نہیں رہاجائے گالیکن یورنیورسٹی میں انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیزنے یورنیورسٹی میں داخل ہونے پرہی عوام کوذلیل وخوارہونے پرمجبورکردیاہے‘ ذرائع کے مطابق خواجہ فریدآئی ٹی یورنیورسٹی جوکہ کئی سوایکڑوں پرمحیط ہے

لیکن اس کے باوجودگذشتہ سے پیوستہ روزانٹری ٹیسٹ کے لیے آنے والے طلباء‘ طالبات اوران کے والدین کے ساتھ یورنیورسٹی سیکورٹی گارڈزنے انتہائی توہین آمیزرویہ اختیارکیا

طلباء وطالبات اوران کے بوڑھے والدین کواسلحہ تان کرموٹرسائیکلیں یورنیورسٹی سے دوکلومیٹردورباہرکھڑی کرنے کاکہاجوشدیدگرمی میں موٹرسائیکلیں باہرکھڑی کرکے یورنیورسٹی جانے پرمجبور رہے اورشدیدگرمی میں بزرگوں کوشدیداذیت کاسامناکرناپڑا

جبکہ یورنیورسٹی کے سٹاف کی موٹرسائیکلیں ڈیپارٹمنٹس کے باہراورپارکنگ میں کھڑی رہیں‘ خواجہ فریدآئی ٹی یورنیورسٹی کے آمرانہ اقدام اورتعلیم دشمن پالیسیوں پرشہریوں میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے جنہوں نے صدرپاکستان عارف علوی‘ وزیراعظم عمران خان‘ گورنرپنجاب چوہدری سرور اوروزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے فوری نوٹس لے کرخواجہ فریدآئی ٹی یورنیورسٹی میں سیکورٹی کے نام پرطلباء‘ طالبات اوران کے والدین کے داخل ہونے پرپابندی لگانے والوں کے خلاف کارروائی اوراصؒاح واحوال کامطالبہ کیاہے جبکہ رابطہ کرنے پریورنیورسٹی انتظامیہ نے مؤقف دینے سے صاف انکار کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »