خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی نے یونیورسٹی آف کراچی کے ساتھ MoU سائن کرلیا

kfueit rahim yar khan

رحیم یارخان:خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان نے ترقی کی ایک اور منزل عبور کرتے ہوئے یونیورسٹی آف کراچی کے ساتھ MoU سائن کرلیا۔ اِس کے تحت انٹرنیشنل سینٹر کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنس ، یونیورسٹی آف کراچی کا سٹاف اور طلباء و طالبات خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان میں اور یہاں کا سٹاف اور طلباء و طالبات وہاں جا کر دور جدید کی تعلیم کے تقاضوں کو پورا کر تے ہوئے تعلیم حاصل کر یں گے ۔ MoU سائن کرنے کا اہم مقصد وہاں کا سٹاف یہاں آکر طلباء و طالبات کو لیکچر دے گا جس سے اُن کی تعلیمی قابلیت میں اضافہ ہوگا جبکہ ساتھ مل کر ریسرچ بھی کریں گے۔ MoU کے تحت دونوں یونیورسٹیوں کے طلباء انٹرنیشنل کانفرنسس، انفارمیشن ایکسچینج کے ساتھ ساتھ سائنسی مطالعے مل جل کر کریں گے۔ اِس موقع پرخواجہ فریدیونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر انجینئر ڈاکٹر اطہر محبوب (تمغہِ امتیاز ) ، ڈائریکٹر ICCB پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری (یونیورسٹی آف کراچی ) اور ہیڈ آف کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ خواجہ فرید یونیورسٹی ڈاکٹر منور حسین نے MoUسائن کیا۔

kfueit rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »