یورنیورسٹی انتظامیہ ادارے کی بہتری میں اپناکرداراداکرے,جاوید وڑائچ

رحیم یارخان :پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ طلباء وطالبات کوبہترتعلیمی معیارکی فراہمی میں یورنیورسٹی انتظامیہ کسی قسم کی غفلت نہ برتے‘ خواجہ فریدآئی ٹی یورنیورسٹی اس خطہ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں‘

نوجوان نسل تعلیم یافتہ بن کراپنی صلاحیتوں کالوہامنواکرملک وقوم کی ترقی میں اپناکرداراداکرسکیں گے‘ زرعی یورنیورسٹی کے قیام کے لیے بھی بھرپورکوشاں ہیں اورانشاء اللہ زرعی یونیورسٹی کااعلان جلدکرائیں گے۔

وائس چانسلرخواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی ڈاکٹرسلیمان طاہرکے ہمراہ یور نیورسٹی کادورہ کرنے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یو رنیورسٹی میں طلباء وطالبات کودرپیش مسائل فوری حل کیے جائیں اورموجودوسائل میں یورنیورسٹی کے انتظامات کوبہترین اندازمیں چلایاجائے تاکہ اس خطے کے نوجوان تعلیم حاصل کرکے آگے بڑھ سکیں اورملک کانام روشن کریں‘

انہوں نے کہاکہ یورنیورسٹی کے فنڈزمیں اضافے سمیت دیگرمعاملات جلدحل کرائیں گے‘ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان تعلیم اورصحت کے شعبوں پربھرپورتوجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں اورکارکردگی کی بنیادپرسکولز‘ کالجزاوریور نیورسٹیزکی مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں‘

یور نیورسٹی انتظامیہ ادارے کی بہتری میں اپناکرداراداکرے‘ قبل ازیں ڈاکٹرسلیمان طاہرنے چوہدری جاویداقبال وڑائچ کویور نیورسٹی کی کارکردگی بارے آگاہ کیااوردرپیش مسائل بارے بھی بتایاجنہیں انہوں نے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی‘ اس موقع پرسیکورٹی انچارج محمدبدربھی موجودتھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »