خواجہ فرید یونیورسٹی میں دو روزہ کلچرل فیسٹا کا اہتمام کیا گیا

رحیم یارخان : خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں دو روزہ کلچرل فیسٹا کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد طلبا میں کلچر کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
تمام ڈیپارٹمنٹس نے اپنے سٹالز پر مختلف ثقافتوں کو پیش کیا جس میں پنجابی، سندھی، پختون، بلوچ، سرائیکی، چولستانی، کشمیری، راجھستانی، مکرانی، کیلاش، گلگت بلتستانی کلچرز کو نمایاں کیا گیا۔

طلبا کی بڑی تعداد نے کلچرل فیسٹا کے سٹالز کو وزٹ کیا اور مختلف علاقائی ثقافتوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تمام یونیورسٹی سوسائٹیز نے بھی اپنے سٹالز لگائے اور طلبا کو سوسائٹی کی ورکنگ اور ممبر شپ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔

کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز بھی طلبا کی توجہ کا مرکز رہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے تمام کلچرل سٹالز کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کلچرل فیسٹا کے انعقاد سے نہ صرف طلبا میں کلچر کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے بلکہ یہ ایونٹ کلچرل ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے بھی اہم ہیں۔

ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان میں موجود تمام ثقافتیں ہماری پہچان ہیں اور ان ہی ثقافتوں کے خوبصورت رنگوں سے پاکستانی کلچر مزین ہے۔ انہوں نے کلچرل فیسٹا کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثمینہ ثروت، ڈاکٹر یاسر نیاز، ڈاکٹر صغیر، محمد انور فاروق، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹ اور دیگر فیکلٹی ممبرز بھی موجود تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button