fbpx

چور چور کی گردان کرنیوالوں کو چاہیے کہ پہلے اپنے اردگرد کھڑے چوروں کا احتساب کریں,خالد شاہین

Khalid Shaheen Rahim yar khan

رحیم یارخان:پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر میاں خالد شاہین نے کہاکہ نیب کی انتقامی کاروائیاں اور چور چور کا گردان کرنیوالوں کو چاہیے کہ پہلے اپنے اردگرد کھڑے چوروں کا احتساب کریں تحریک انصاف نے پہلے تشدد پسندی اور پھر گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا اب اقتدار میں آکر انتقام کی سیاست پر زور دیا جارہاہے ، قوم ریلیف کی متمنی ہے ۔انہوں نے حمزہ شبہاز کی گرفتاری کے لیے نیب کے چھاپوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شریف برادران کے خلاف یہ انتقامی کاروائیاں ہیں،اور مسلم لیگ ن کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر یاد رکھیں میاں محمد نوازشریف اور میاں شہباز شریف آج بھی پوری پاکستانی قوم کی دلوں کی دھڑکن ہیں، اپنے ایک بیان میں میاں خالد شاہین نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا ہے،عوام حکمرانوں کے استعفے نہیں بلکہ مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں،حکومت مہنگائی بے روزگاری پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کرتے ہیں،حکومت صرف اعلانات تک محدود ہے، بجٹ کے بعد ملک میں مہنگائی کی لہر جنم لے گی ، عوام مہنگائی میں پس رہی ہے ،اربوں روپے کے قرضے کہاں گئے ، ڈالر کی قیمت روزبروز بڑھ رہی ہے، روز کسی نہ کسی ملک کے سربراہ کو بلا کر اربوں روپے مانگے جاتے ہیں،عمران حکومت نے بے پناہ قرضے لیکر ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب کردیا ہے۔

Khalid Shaheen Rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »