ڈپٹی کمشنر کی اسسٹنٹ کمشنر آفس خانپور میں کھلی کچہری

KHAN PUR AC

رحیم یار خان؛ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی اسسٹنٹ کمشنر آفس خانپور میں کھلی کچہری، عوامی مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کئے، کھلی کچہری میں رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد شفیع، اسسٹنٹ کمشنر خانپور فاروق قمر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا سمیت وفاقی، صوبائی ، ضلعی اور لوکل گورنمنٹ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عوامی مسائل و شکایات سنتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خانپور سمیت تمام محکموں کے ذمہ داران کو عوامی مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے افسران اپنے ماتحت عملہ کو پابند کریں کہ وہ وفاتروں میں آنے والے سائلین و شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آتے ہوئے ان کی مکمل رہنمائی کریں ۔انہوں نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ز میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد محکموں کی کارکردگی کا جائزہ اور عوامی مسائل بارے معلومات حاصل کرنا ہے تاکہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کا خاتمہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کھلی کچہریوں میں جو شکایات موصول ہوئی ہیں تمام متعلقہ محکموں کے افسران ایک ہفتہ کے اندر رپورٹس بھیجیں اگر کوئی کوتاہی برتے کا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ایم پی اے میاں محمد شفیع نے کہا کہ حکومت عامی مسائل حل کرنے کے اقدامات کر رہی ہے کھلی کچہریاں بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح وبہبود اور سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

KHAN PUR AC

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close