لیاقت پور :پوسٹ سب آفس خان بیلہ میں لاکھوں روپے کا جدید فراڈ

لیاقت پور :پوسٹ سب آفس خان بیلہ میں لاکھوں روپے کا جدید فراڈ،ارشد بھارہ نے سینکڑوں رجسٹریوں پر ٹکٹ لگائے بغیرچلت کرادیں،لاکھوں روپے خود ہڑپ کرگیا،اس سیکنڈل میں سابقہ ڈویژنل سپریڈنٹ غفران امجد بھی ملوث تھا،

دونوں نے مل کر قومی خزانے کوچونا لگایا،ارشد بھارہ کے خلاف کوئی تحقیقات نہ کی جاسکی،رشوت دیکر انکوائریاں دبا دیتا ہے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے فوری کاروائی کا مطالبہ
بینک الحبیب خان بیلہ نے دسمبر2019میں اپنے کھاتہ داروں کو ATMکارڈ اور انفارمیشن کے لیے 50گرام سے زائد پر مشتمل ایک بینک ڈاک لفافہ(ٹوٹل تقریباً 1500لفافے) تیار کرکے مقامی پوسٹ سب آفس خان بیلہ کے انچارج پوسٹ ماسٹر ارشد بھارا سے رابطہ کرکے یہ سینکڑوں رجسٹریاں انکے حوالے کیں ذرائع کے مطابق ارشد بھارا نے مبینہ طور پر فراڈ کرکے فی رجسٹری88روپے کی ظاہر کرکے تمام سینکڑوں رجسٹریوں کی رسیدیں بوگس بناکربینک والوں کے حوالے کردیں

جبکہ ڈاک لفافے پر ارشد بھارا نے مبینہ طور پرسرکاری ٹکٹیں لفافوں پر نہ لگائیں اور نہ 20روپے والی واپسی رسید اسکے ساتھ لگائی یہ سینکڑوں لفافے بغیر ٹکٹیں لگے ارشد بھارا نے اپنے ہمنوا کرپشن کے پارٹنر پوسٹ آفس برانچ ظفر آباد کے انچارج کے حوالے کیے کہ انکو تقسیم کردیں کسی ایک ڈاک لفافہ پر بھی ٹکٹ نہ لگی ہوئی تھی جس سے قومی خزانے کو تقریباً 15لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکہ لگایا گیا

اس فراڈ میں ارشد بھارا کے ساتھ سابق ڈویژنل سپریڈنٹ رحیم یارخان غفران امجد اور ASامجد گڈولہ شامل ہیں جنہوں نے ارشد بھارا کی مکمل پشت پناہی کی اور کاروائی نہ ہونے دی بلکہ ارشد بھارا کے خلاف چلنے والیاں تمام انکوائریاں بھی کرپشن کی نذر ہو گئیں

شہریوں نے وفاقی وزیر مواصلات پاکستان مراد سعید سے مطالبہ کیا کہ پوسٹ سب آفس خان بیلہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائے اور اسکا کیس FIAکے سپرد کرتے ہوئے ارشد بھارا،غفران امجد اور امجد گڈولہ کے خلاف کاروائی کی جائے جبکہ ارشد بھارا،غفران امجد اور امجد گڈولہ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button