خانپور:جانوروں کے امراض کے خلاف ویکسی نیشن کا عمل شروع

خانپور :جانوروں کے امراض کے خلاف ضلع رحیم یار خان، تحصیل خانپور میں ویکسین مہم جاری، ویکسی نیشن کا عمل ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب اور سیکرٹری لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب کی ہدایت پر ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خانپور میں جاری و ساری، کسان حضرات کا اعلیٰ حکام کو خراج تحسین، آفیسران کی اس کاوش کو بھرپور سراہا۔

Animal vaccines
Animal vaccines

ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خانپور میں بھی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر اور سیکرٹری لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب آفتاب احمد پیر زادہ کی ہدایت پر جانوروں اور پرندوں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین کا عمل جاری ہے ،

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک خانپور عبد الرشید اظہر شانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیمیں کسان بھائیوں کے گھر گھر جا کر جانوروں اور پرندوں میں وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کر رہی ہے اور مویشی پال کسان حضرات کے قیمتی جانوروں کو ناصرف ویکسی نیشن کروا رہے ہیں

khanpur Animal vaccines
khanpur Animal vaccines

بلکہ انہیں مفید مشورے اور مکمل آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے تا کہ وہ اپنے جانوروں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان حضرات کو چاہیے کہ محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے قیمتی جانوروں کو ویکسین لگوائیں تا کہ آنے والے موسمی امراض سے قیمتی جانور محفوظ رہ سکیں مزیدکہا کہ اگر کوئی جانور ویکسی نیشن سے رہ جاتا ہے تو کسانوں کو چاہیے کہ اپنے متعلقہ ہسپتال کی لائیو سٹاک ٹیموں سے رابطہ کر کے ویکسین کرا سکتے ہیں۔

khanpur Animal vaccines

جس پر کسانوں میں خوشی کی لہر پائی جا رہی ہے کسانوں نے مویشی پال ویکسی نیشن کے اس عمل کواور محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں اور اعلیٰ حکام کے اس اقدام اور کاوشوں کو بھرپور سراہااور خراج تحسین پیش کیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button