fbpx
رحیم یارخانوکلا

پروفیسر نوید الرحمن نےخواجہ فریدکالج کےشعبہ عربی کا چارج سنبھال لیا

Khawaja Farid College Rahim yar khan

رحیم یارخان:پروفیسر نوید الرحمن جیسے قابل استاد کی گورنمنٹ خواجہ فریدپوسٹ گریجویٹ کالج میں تعیناتی نیک شگون ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبر رضوان خان خٹک ایڈوکیٹ نے وفد کے ہمراہ پروفیسر نوید الرحمن کو گورنمنٹ خواجہ فریدپوسٹ گریجویٹ کالج میں شعبہ عربی میں اپنا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دینے کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پروفیسر نوید الرحمن ایک محنتی اورمحبت کرنے والے انسان اورعلم کا سمندر ہیں جس سے ناصرف کالج کے طلباء بلکہ دیگر استاتذہ کرام بھی مستفید ہونگے،
اظہر بشیر سانگی ،کاشف بنگش ،چوہدری اسد عباس ایڈوکیٹس اورسماجی کارکن عثمان کھوکھر وفد میں شامل تھے ۔
قبل ازیں انہوں نے پروفیسر نوید الرحمن کو پھولوں کے ہار پہنائے اورگلدستے پیش کئے ۔اس موقع پر پروفیسر سیدشاہدحسین،پروفیسرخلیل اختر پرویا،پروفیسرذوالفقارعلینیازی،پروفیسرابرارکانجو،پروفیسرغفاراحمد،پروفیسرعبدالرحمن ،پروفیسرزاہد ثناء اللہ ودیگر سٹاف موجود تھا ۔

 

Khawaja Farid College Rahim yar khan

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close