خدمت آپ کی دہلیز پر چاروں تحصیلوں میں66ہزار591مقامات کی صفائی کی گئی

رحیم یار خان:حکومت پنجاب کے پروگرام”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کے پہلے مرحلہ میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں66ہزار591مقامات کی صفائی کی گئی جبکہ عوام کی جانب سے خدمت ایپ سمیت شکایات سیل میں موصو ل ہونے والی 80شکایات میں سے70کو حل کر دیا گیا۔

خدمت آپ کی دہلیز پر
خدمت آپ کی دہلیز پر

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں ”خدمت آپ کی دہلیز  پر“ پروگرام کے تحت عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کےلئے پہلے مرحلہ میں صفائی کا عمل جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد براہ راست ضلع بھر میں اس پروگرام کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں جبکہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر ز اور بلدیاتی ادارے متحرک ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت ہے کہ وہ بلدیاتی ادار وں کے ہمراہ مستقل بنیادوں پر اس پروگر ام کا جار ی رکھیں گے اور شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے عوامی نمائندگان ، علماءکرام اور سول سوسائٹی کے ہمراہ زیادہ سے زیادہ آگہی مہم چلائیں گے تاکہ آئندہ بھی صفائی کے عمل کو جاری رکھا جا سکے اور عوام ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بلدیاتی اداروںکا ساتھ دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ بھر میں اس عوامی خدمت کے پروگرام کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں جبکہ عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا بھی فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔

khidmat aap ki dehleez par

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button