fbpx

ڈی پی او آفس کے احاطہ میں ہفتہ وار کھلی کچہری

ڈی پی او عمر سلامت نے کہا ہے کہ عوام کو دہلیزپر انصاف کی فراہمی کی خاطرکھلی کچہریوں کا دائرہ کار یونین کونسل لیول تک پھیلا دیا گیا۔ سرکل پولیس افسران ہر یونین کونسل اور موضع و بستی میں پہنچ رہے ہیں، عوام حقائق پر مبنی شکایات درج کروائیں تاکہ حصول انصاف یقینی ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس کے احاطہ میں ہفتہ وار کھلی کچہری میں سائلین کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کو مد نظر رکھ کر انہیں ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے رحیم یارخان پولیس نے ایک جامعہ پروگرام تشکیل دیا ہے جس میں ہفتہ وار کھلی کچہری کے علاوہ پانچوں سرکلز کے ایس ایچ اوز اپنے اپنے سرکلز کی حدود میں واقع یونین کونسلز کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں مقامی ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود ہوتے جس کی وجہ اکثر عوامی شکایات موقع پر نمٹ جاتی ہیں اور اس کے طریقہ کار کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کے اندر احساس تحفظ قائم رہے اور ان کے مسائل ان کے گھر کے قریب ہی حل ہوجاتے رہیں، باقی ان کی اوپن ڈور پالیسی ہے ہفتہ کے تمام دن وہ عوام کے لیے اپنے دفتر کے دروازے کھلے رکھتے ہیں اور جمعہ کو حکومتی پالیسی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کے مد نظر آفس سے باہر کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام انصاف کے حصول کے لیے ھقائق پر مبنی شکایات کا اندراج کروائیں تاکہ حق بات سامنے آئے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »