fbpx

ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچرنے ٹری پلانٹیشن سرمنی کاانعقاد

Khwaja Fareed University of Engineering and Information Technology (KFUEIT)

رحیم یارخان:خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان کے ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچرنے ٹری پلانٹیشن سرمنی کاانعقاد کرایا۔یونیورسٹی نے ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچرکے طلباء وطالبات کیلئے تعلیمی ریسرچ کے حوالے سے بوٹینیکل گارڈن بھی تشکیل دے دیاجس کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرانجینئرڈاکٹراطہرمحبوب(تمغہ امتیاز)،ڈین آف آل فیکلٹی ڈاکٹرمنیراحمد،معروف ذمیندار رانا مجیب ارجمند خان اورروزنامہ اخباراکبرکے چیف ایڈیٹرمحمداکمل شاہدنے کیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پروائس چانسلر نے اپنی گفتگومیں بتایاکہ حکومت پاکستان کی کلین اینڈگرین مہم کے تحت ہماری اولین ترجیح ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ یونیورسٹی میں پودے لگائیں ۔ان کاکہناتھاکہ یونیورسٹی میں آج باقاعدہ طورپربوٹینیکل گارڈن کاافتتاح کردیاگیاہے۔جس کا اہم مقصد تمام پلانٹس اوران کی مختلف ورائٹی کوتیارکرناہے تاکہ ہماری یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کوریسرچ کیلئے باہرنہ جانا پڑے۔یونیورسٹی میں الٹراہائی ڈینسٹی مینگوآرچرڈفارم بھی بنایاجارہاہے جس میں جدیددورکی ریسرچ کے مطابق آم کے پودے لگائے جائیں گے ۔اس کے بعدیونیورسٹی میں موجودآلوکی فصل تیارہونے پربھی افتتاحی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔پروگرام کے اختتام پرہارٹیکلچرآفیسرقاضی محمدرضوان،ہیڈآف ایگریکلچرڈیپارٹمنٹ ڈاکٹریاسرنیازنے آنے والے تمام مہمانوں کایونیورسٹی آمدپرشکریہ بھی اداکیا۔

Khwaja Fareed University of Engineering and Information Technology (KFUEIT)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close