تاوان کی رقم جمع کرنے کیلئے مساجد میں اعلانات

رحیم یارخان:7لاکھ روپے تاوان کے عوض اغواءہونے والے تین بچوں کے باپ کی رہائی کے لئے تاوان کی رقم جمع کرنے کیلئے مساجد میں اعلانات،

اہل علاقہ نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت تاوان کی ادائیگی کیلئے رقم اکٹھا کرنا شروع کردی۔

موضع آدم آرائیں کارہائشی تین بچوں کاباپ صدام حسین جس کی موبائل فون پر نامعلوم خوبرودوشیزہ سے دوستی تھی جسے نامعلوم دوشیزہ کی جانب سے ملاقات کیلئے بلوایا گیا تھا جسے ماچھکہ پہنچنے پر نامعلوم افراد نے اغواءکرلیا تھا

جس کی رہائی کے عوض ورثاءسے7لاکھ روپے کاتاوان طلب کیاگیا تھا رابطہ کرنے پر ذرائع نے بتایا کہ مغوی صدام حسین 12ہزارروپے مالیت کی ملازمت کرتا تھا،

جبکہ غربت نے گھر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، اغواءکاروں کی جانب سے 7لاکھ روپے کاتاوان طلب کرنے پر گزشتہ روز علاقہ کی مسجد میں رہائی کے عوض تاوان کی رقم جمع کرنے کے اعلانات کروائے گئے اور اہل علاقہ نے بھی 7لاکھ روپے تاوان کی رقم جمع کرنے کیلئے حسب توفیق حصہ ڈالنا شروع کردیاہے۔

رقم جمع ہونے پر اغواءکاروں کو تاوان کی ادائیگی کی جائے گی۔جبکہ مقدمہ اندراج ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے نہ تومغوی کی بازیابی کیلئے کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی اور نہ ہی اغواءکاروں کو گرفتارکرکے مغوی کی بازیابی کیلئے کوئی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button