خانپور میں اغوا ہونےوالی لڑکی کا پنچائیت میں فیصلہ

خان پور : تھانہ اسلام گڑھ کی حدود میں 3 روز قبل مبینہ اغوا کی گئی لڑکی اکٹھ میں واپس کرنے کے بہانے گھر بلوا کر ملزمان نے چوری کے الزام میں ورثاء کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،
متاثرین کی ڈی پی او رحیم یار خان سے نوٹس لینے اپیل ، سرکل خان پور تھانہ اسلام گڑھ کی حدود چک 118/1L کے رہائشی شاہ محمداور فاطمہ بی بی نے الزام عائد کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ 3 روز قبل ملزمان محمد لال،میر محمد ،کئیر ولد مالا،4 نامعلوم افراد کے ہمراہ ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور ہماری 20 سالہ بیٹی عائشہ کو زبردستی اغوا کر لیا اور اس دوران نقد رقم تقریباً 4 لاکھ ، طلائی زیوارات بھی سرقہ کر لیے کچھ روز بعد الزام علیہان نے ایک ا کٹھ میں لڑکی واپس کرنے کے بہانے گھر بلوایا اور چوری کا الزام لگا کر ڈنڈوں سوٹوں ،کلہاڑیوں، اور اسلحہ سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ہمیں گہری چوٹیں آئیں اور ہمارے 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
اہل علاقہ کی مداخلت پر ہماری جان بخشی ہو سکی،مبینہ مغویہ عائشہ کی والدہ فاطمہ بی بی کا کہنا ہے کہ میرا شوہر اس وقت ہسپتال میں سیریس حالت میں ہے اور ہماری بچی ملزمان کے قبضہ میں ہے ملزمان کاروائی کروانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں

انہوں نے ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز ، اے ایس پی خان پور سید سلیم شاہ اورایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ سے اپیل کی ہےکہ اس تمام واقعہ کی میرٹ پر تفتیش کر کے ہماری مغویہ لڑکی برآمد کروائی جائے اور ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اس حوالے سے موقف جاننے کے لیے الزام علیہان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئ مگر ان سے رابطہ نہ ہو سکا ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button