گناکی فی من قیمت300روپے مقررکی جائے،چوہدری محمدیسین

رحیم یارخان کسان بچاؤتحریک کے چیئرمین چوہدری محمدیسین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کسانوں کے حقوق پرڈاکہ مارنے کی بجائے انہیں ریلیف فراہم کرے‘
کسان ملکی معیشت کے اضافے میں کلیدی کرداراداکرتے ہیں جن کے حقوق کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے‘ انہوں نے کہاکہ کرشنگ سیزن کی آمدہے حکومت کوچاہئے کہ وہ فوری طور پرگناکی فی من قیمت300روپے مقررکرے تاکہ کاشتکاران کومعاشی مسائل سے نجات ملے‘
انہوں نے کہاکہ گنے کے کاشتکاروں کوپوراسال محنت کرکے ان کے بنیادی حق سے محروم کیاجاتاہے جوذیادتی کے مترادف ہے‘ انہوں نے کہاکہ کسانوں کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے‘
انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے کاشتکاران کے مطالبات منظور نہ کیے توجلدلاہوراوراسلام آباد میں مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنے دئیے جائیں گے‘ اس موقع پرسیدمحمودالحق‘ چوہدری نصیروڑائچ‘ میاں فیصل منصور‘ عبدالصمد‘ چوہدری زاہدشریف مہار‘ جام ایم ڈی گانگاودیگرکسان رہنماء بھی موجودتھے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close