fbpx

کاشتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بھل صفائی کا آغاز کردیا

kissan protest rahim yar khan news

صادق آباد:نہری پانی کو ٹیل تک ممکن بنانے کیلئے کاشتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت احمدپورلمہ میں ششماہی نہراحمد واہ کی بھل صفائی کا آغاز کردیا گیااس موقع پر موجود مقامی کاشتکاروں میں شامل حاجی لیاقت علی،نمبردار جام شفیق ،ربنواز ،رانا عمران،محمد نوازلال بخش مہر،جام آصف،ناصر شیخ ،راو عبدالعزیز ،راو افتخار احمد ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے بتایا کہ چندروز تک شماہی نہر احمدواہ میں پانی کی آمد متوقع ہے کچرے سے بھر جانے کے باعث ٹیل کے کاشتکاروں کو نہری پانی کی فراہمی ممکن نہ ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے ہر سال مقامی کاشتکار چندہ جمع کرتے ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت لاکھوں روپے لگا کر نہر کی صفائی کرواتے ہیںجبکہ محکمہ انہار کی جانب سے ہمیں نہر سے کچرا اٹھانے میں کوئی تعاون نہ کیا گیا ہے اور نہر پر مقامی افراد کی جانب سے تجاوزات کے باعث ہمیں نہر کی صفائی کرنے کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے احمدواہ نہر پر قائم تجاوزات فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

kissan protest rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »