پولیس نے تین گینگز کے سات اراکین گرفتار کر لئے

تھانہ کوٹسمابہ پولیس نے تین گینگز کے سات اراکین گرفتار کر کے تین لاکھ سنتیس ہزار روپے اور دس موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ان خیالات کا اظہار اے ایس پی سلیم شاہ نے ایس ایچ او تھانہ کوٹسمابہ اور انچارج چولی ترنڈہ سوائے خان محمد سلیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او عمر سلامت کے احکامات کی روشنی میں صدر سرکل پولیس کا تھانہ کوٹسمابہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پورکارروائیاں عمل میں لا رہا ہے۔ تھانہ کوٹسمابہ پولیس نے حالیہ کارروائیوں کے دوران راہزنی میں ملوث شبیرز گینگ کے سرغنہ شبیر احمدولد محمدشریف قوم فقیر سکنہ محلہ عمر فاروق 215آربی فیصل آباد اور اراکیں، رؤف خان ولد مرتضی خان قوم پٹھان سکنہ ذوالفقار کالونی فیصل آباد،محمدشفیق ولد محمدرفیق قوم آرائیں سکنہ سمن آباد فیصل آباد کو گرفتار کر کے ان سے تین لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور کلاشنکوف معہ 16ضر ب روند،پسٹل30بور معہ 6ضر ب روند،پسٹل30بور معہ7روندبھی قبضہ پولیس میں لے لیے گئے، اسی طرح سرقہ موٹر سائیکل میں ملوث یوسف ماچھی گینگ کے ملزمان یوسف ولد عبدالرزاق قوم ماچھی سکنہ بہودی پور ماچھیاں اوربابر علی ولد علی بخش قوم بھٹی سکنہ ترنڈہ سوائے خان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دس موٹر سائیکلیں اوردو عدد پسٹل30اور 13 روند برآمد کئے جبکہ تیسرے سرقہ مویشی میں ملوث شہبازی گینگ کو گرفتار کر کے تین لاکھ ستر ہزار روپے کامال مسروقہ برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے زیر استعمال اسلحہ ناجائزدو پستول بارہ بور اور پانچ کارتوس قبضہ پولیس میں لیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »