کوٹسمابہ پولیس مقابلہ کے بعد خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

رحیم یار خان : پولیس نے فائرنگ کے تبادلہ میں خطرناک ریکارڈی ملزم ناصر کورائی کو گرفتار کر لیا،کوٹسمابہ پولیس نے گشت کے دوران تین مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی
اطلاع پاکر ایس ایچ او کوٹسمابہ جام آفتاب مزید نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اور فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ناصر کورائی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، گرفتار ملزم کے دو ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ،

پولیس نے زخمی ملزم ناصر کورائی کو گرفتار کر لیااورگرفتار ملزم سے موقع پر ناجائز اسلحہ اور بلا نمبری موٹر سائیکل برآمد کر لیا،گرفتار ملزم ناصر کورائی 19 سنگین مقدمات کا ریکارڈی نکلا، پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ تھانہ کوٹسمابہ میں درج کر لیاتاہم مفرور ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری رکھی جائے ڈی پی او محمد علی ضیاء کی ڈی ایس پی صدر کو ہدایت ،ترجمان پولیس

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button