fbpx

ڈکیتی ، راہزنی ، اغوا برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں پر بڑ ی حد تک کنڑول ممکن ہوا

خان پور سے جرائم کے خاتمہ کے لیے کے لیے عوام کو پولیس کی وہ کمان میسر آئی ہے جس نے حقیقی معنوں میں جدوجہد کرکے جرائم کی شرح میں یقینی کمی محسوس ہوئی ہے اب تحصیل بھر کے علاقوں میں بڑھتی ہوئی چوری ، ڈکیتی ، راہزنی ، اغوا برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں پر بڑ ی حد تک کنڑول ممکن ہوا ان خیالات کا اظہار خان پور کی سیاسی سماجی اور تاجر شخصیات چوہدری محمد اصغر ، عبدالمجید خان کورائی ، چوہدری نثار احمد گجر ، چوہدری آصف شریف ، چوہدری شہزاد احمد ساہی ، فہیم گل شاہ ، مقصوداحمد ، عبدالرحمن بھٹی نے ایک سروے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی او جاوید اختر جتوئی کی تعیناتی عوام کے لیے بڑی مدت بعد تحفہ ثابت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ کرپٹ پولیس اہلکاروں کو ایس ڈی پی او جاوید اختر نے جیل کی سلاخوں تک پہنچا کر یہ ثابت کر دیا کہ تمام پولیس افسران کرپٹ نہیں ہوتے بلکہ پولیسنگ سسٹم میں آج بھی دیانتدار ، فرض شناس اور عوام تک انصاف کی فراہمی کا جزبہ رکھنے والے افسران آج بھی موجود ہیں 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close