حکومت پنجاب نے مزدوروں کے لئے اچھی خبر سنا دی,لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد

رحیم یارخان (ڈیسک )بہاول پور:حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ محنت و انسانی وسائل نے بھٹہ جات، فیکٹریز، دکانات و ادارہ جات کی لیبر قوانین کے تحت انسپکشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔دوران انسپکشن کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت مزدور طبقہ کے لئے بروئے کار لائے گئے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

یہ بات ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر بہاول پور ڈویژن ملک محمد فاروق نے آج یہاں ایک بیان میں کہی۔ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نے بتایا کہ انسپکشن کے دوران دو بھٹہ مالکان کے خلاف بچوں سے مشقت لینے جبکہ 5بھٹہ مالکان کے خلاف تحریری معاہدہ کے بغیر مزدوران سے مشقت لینے پر مقدمات کا اندراج کروایا گیاہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دکانات ودیگر ادارہ جات پربھی چائلڈ لیبر قانون کے تحت انسپکشن کی گئی اور 2ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا۔

نیزکم از کم شرح اجرت 17500/-روپے برائے مزدوران کی ادائیگی نہ ہونے اور زائد ڈیوٹی کی ادائیگی نہ کرنے پر 8ادارہ جات کے مالکان کو چالان بھی کیا گیا۔

ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر بہاول پور ڈویژن نے بتایا کہ محکمہ محنت بہاول پور اب تک 396گھریلو ورکرز کی آن لائن رجسٹریشن کروا چکا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزدور طبقہ کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اوراس سلسلہ میں محکمہ کے فیلڈ افسران کو حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کروانے کے لئے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »