fbpx

لیبر کالونی میں ورکرزویلفیئرسکول کے سامنے سیوریج کا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا

labour colony rahim yar khan

رحیم یارخان :لیبر کالونی میں ورکرزویلفیئرسکول کے سامنے سیوریج کا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا،مچھروں اور مکھیوں کی بہتات سے کالونی کےبچے،بڑے بیمار ہونے لگے ،۔تفصیل کے مطابق لیبرکالونی میں سیوریج کی لائنیں پھٹنے سے گلیوں،گھروں اورگراؤنڈ میں پانی جمع ہونے سے مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے جس سے سکول میں پڑھنے والے بچےاورسکول سٹاف ماسک پہن کر آنے پر مجبورہیں،ٹی ایم اے انتظامیہ نے اپنے موقف میں بتایا کہ لیبر کالونی کے اندرونی معاملات ہمارے دائرہ اختیار میںنہیں،مکینوں اورسکول میں پڑھنے والے بچوں کے والدین نے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اورڈسٹرکٹ آفیسر لیبر سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے تاکہ ان کے بچے اورمکین بیماریوں سے بچ سکیں ۔

labour colony rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close