fbpx

شکاگو کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پریس کلب کے باہر مظاہرہ

رحیم یارخان یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے شکاگو کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین اور ڈسٹرکٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے موجودہ کرونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مختصر مظاہرہ کیا گیا

جس کے کنوینر غلام ربانی بلوچ اور ڈسٹرکٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین چوہدری محمد نعیم مہاندرا ایڈووکیٹ تھے یوم مزدور کے اس پروگرام میں ضلع بھر کی مختلف ٹریڈیونین سوسائٹیز ایسوسی ایشن اور مزدور کسان طلباء اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین

یکم مئی ریلی کے کنوینر غلام ربانی بلوچ ڈسٹرکٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین چوہدری محمد نعیم ماندہ ایڈووکیٹ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی صدر

محمد علی ملک ایم آر ڈی ڈبلیو کے صدر ندیم ملک سمی بلوچ سجاد شاہ کسان اتحاد کے ضلعی صدر جام ایم ڈی گانگا ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عمران ارشد پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی

رہنما نذیراحمد لاڑ پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر سردار حسن نواز خان نیازی انقلابی طلبہ محاذ کے رہنما عمیر بھٹی منارٹی ونگ کے رہنما نبیل کمال ورکرز ویلفیئرسوسائٹی لیبر کالونی اسماعیل خان

ڈاہر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی رہنما شاہ جی سمیت مختلف تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔یوم مزدورکے مختصر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے

چوہدری نعیم مہاندرا غلام ربانی بلوچ نے کہا ہم شکاگو کے شہدا کی عظیم قربانی کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ ہم مزدوروں کسانوں طالبعلموں سرکاری ملازمین کے حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اولڈ ایچ ملازمین کے سوشل سیکورٹی کارڈ کا اجرا کیا جائے اور فلفور صنعتی مزدوروں کی رجسٹریشن شروع کی جائے ضلع میں لیبر کالونی کے الاٹیوں کو مالکانہ حقوق فوری طور پر دیے جائیں اور نی لیبرکالونی منظور کی جائے محمد علی ملک اور عمران ارشد نے کہا شیخ زید میڈیکل کالج ہسپتال کے ڈیلی ویجز ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے اور کرونا کے خلاف فرنٹ لائن کے طور پر کام کرنے والے میڈیکل ٹیکنالوجی جس کے لئے پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کے قیام عمل میں لایا جائے۔

کسان اتحاد کے آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے کہا گندم کی امدادی قیمت متعین کرتے ہوئے کسان تنظیموں کو نمائندگی کا حق دیا جائے ملک ندیم نے کہا کہ یونی لیور کے تمام برطرف ملازمین کو فوری طور پر تمام رات کے ساتھ بحال کیا جائے امیر بھٹی نے کہا کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبا و طالبات کے لئے پلائیں مفت کی جائے تمام مزدور تنظیموں کے عہدیداروں نے شکاگو کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور موجودہ وبائی مرض سے متاثر ملک میں مزدوروں کے لیے فوری طور پر ریلیف پیکیج جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما نذیر نے کہا کہ فوری طور پر ضلع میں کرونا ٹیسٹ کی لباٹری قائم کی جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر حسن نواز خان نیازی نے کہا کہ حکومت نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر احساس پروگرام کا اجراء کر چکی ہے۔

جس میں مزدوروں دیہاڑی داروں اور بے روزگاروں کو بارہ ہزار روپے کی امدادی رقم تقسیم کی جارہی ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت مزدوروں کی سانو طالبعلموں اور سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close