رحیم یار خان: لیبر کالونی میں گھر کو لگ گئی آگ گھر کے چراغ سے

رحیم یار خان: گھر کو لگ گئی آگ گھر کے چراغ سے کے مصداق لیبر کالونی کا سرکاری الیکٹریشن افتخار حسین بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ایس ڈی او میپکو اقبال حسین نے لیبر کالو نی میں روٹین کی چیکنگ کے لیے پہنچے تو وہاں پر موجود سرکاری الیکٹریشن افتخار حسین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا
انہوں نے تھانہ سٹی سی ڈویژن میں 600/21مقدمہ درج کروا دیا تو تفتیشی افسر محمد عاصم نے افتخار حسین کو لیبر کالو نی سے گرفتار کر لیا لیکن تھانہ سٹی سی ڈویژن پہنچ کر مک مکا کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا کہ جاؤ جا کر اس مقدمے میں اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کروا لو یوں رحیم یار خان پولیس بھی چوروں کی سرپرست بن گئی کوئی پوچھے والا ہے نہ قانون۔

دوسری طرف ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر نے افتخار حسین الیکٹریشن کو انعامات سے نوازتے ہوئے غیر قانونی طور پر اوورسیئر کا بھی چارج دے دیا دوسری طرف لیبر کالونی کے مکینوں نے اس بات پر شدید احتجاج کیا ہے کہ الیکٹریشن کی تنخواہ لینے والے افتخار حسین کو الیکٹریشن کی الف ب کا بھی پتہ نہیں پھر اس کی تعیناتی کیسے اور کیوں کی گئی اور پھر سونے پر سہاگہ اسے سپروائزر بنا کر پوری لیبر کالو نی کا ستیاناس کر دیا گیا۔

لیبر کالونی کے رہائشیوں عقیل قریشی‘ محمد طارق‘ محمد ناصر‘ محمد احمد اور دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراور صوبائی وزیر لیبر سے مطالبہ کیا ہے کہ افتخار حسین الیکٹریشن کا فوری طور پر محاسبہ کیا جائے اور اس لیبر کالونی کی عوام کی جان چھڑوائی جائے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button