رحیم یارخان کے تھانوں میں لیڈی کپیوٹر آپریٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ

رحیم یارخان : ضلع بھر کے تھانوں میں لیڈی کپیوٹر آپریٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ، آئی ٹی برانچ کے تحت اہلکاروں کی تربیت جاری۔ تفصیل کے مطابق جیسا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کر رہی ہیں تو محکمہ پولیس رحیم یارخان نے تھانوں میں تعینات کی جانے والی لیڈی کنسٹیبلان کو عمومی فرائض کے ساتھ بطور کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایت پر اس فیصلہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے آئی ٹی برانچ لیڈی کانسٹیبلان کو کمپیوٹر کی تربیت دینے کے ٹاسک پر کام کر رہی۔ ہر سرکل اور تھانہ کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر نائب آئی ٹی انچارج شفقت وقاص لیڈی کانسٹیبلان کو لیکچر اور عملی طور پر تربیت دے رہے ہیں تربیت مکمل ہونے پر لیڈی کانسٹیبلان نے ضلع کے ہرتھانہ میں تعینات کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »