رحیم یارخان:پولیس نے لیڈی سمگلر کو 1200 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا

رحیم یارخان : ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم چوہدری محمد اصغرمدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے۔ چوہدری محمد اصغر نے 1982 میں بطور کنسٹیبل محکمہ کو جوائن کیا، کنسٹیبل تا ڈی ایس پی کے عہدے تک 39 سال 4 ماہ اور 11 دن خدمات سرانجام دیں۔

چوہدری محمد اصغر
چوہدری محمد اصغر

ضلع رحیم یارخان میں بطور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم خدمات سرانجام دینے والے چوہدری محمد اصغر گزشتہ روز مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے، انہوں نے اپنی سروس کا آغاز بطور کنسٹیبل سال 1982 سے کیا اور ذاتی قابلیت اور پیشہ ورانہ امور میں مہارت کے باعث ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ڈی ایس پی کے عہدے پر پہنچے، اس دوران انہوں نے ضلع رحیم یارخان کے مختلف تھانہ جات پر بطور ایس ایچ او بھی خدمات سرانجام دیں، ریٹائرمنٹ پر ڈی پی او آفس اور ایس پی انوسٹی گیشن آفس سمیت مختلف مدات کے افسران و اہلکار انہیں الوداع کرنے کے لیے ان کے آٖس پہنچے جن میں سینئر انسپکٹر سرفراز تارڈ، چوہدری غلام دستگیر، ریڈر ٹو ڈی پی او محمد منظور ملک، او ایس آئی  محمد صدیق، انچارج سکیورٹی حسین رضا نظامی، پی آر او ٹو ڈی پی او سیف ولی وینس، ایس ایچ او ائیر پورٹ مزمل اسحاق، ہیڈ کانسٹیبل محمد اعجاز، نائب سکیورٹی انچارج غضنفر نواز باجوہ، انچارج گیٹ گارڈ عبدالحمید بلوچ و دیگر شامل تھے، جنہوں نے ڈی ایس پی کو گلدستے پیش کیے، پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں محکمانہ پروٹوکول کے مطابق سرکاری گاڑی پر گھر کے لیے روانہ کیا تو پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، اس موقع پر تمام افسران و اہلکار فرداً فرداً انہیں ملے اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ جس پر رخصت ہوتے ہوئے انہوں نے دوران سروس بہترین تعاون پر افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

لیڈی سمگلر
لیڈی سمگلر

پولیس نے لیڈی سمگلر کو 1200 گرام چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ یہ کامیاب کارروائی تھانہ سٹی صادق آباد کے اے ایس آئی عمر محمد نے سر انجام دی۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی زیر قیادت ضلع بھر میں پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں سر انجام دے رہی ہے۔

ڈی ایس پی صادق آباد محمد زبیر بنگش اور ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آباد جاوید عالم گوپانگ کی زیر نگرانی اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمر محمود گزشتہ کچھ عرصہ میں منشیات فروشوں کے خلاف متعدد کامیاب کارروائیاں سر انجام دے چکے ہیں
 انہوں نے دوران گشت اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شادمان سٹی چوک کے قریب سے وسیع پیمانے پر منشیات کے دھندھے میں ملوث لیڈی اسمگلر(س) کو لیڈی کانسٹیبل کی مدد سے 1200 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

لیڈی سمگلر
لیڈی سمگلر

پولیس نے دوران گشت و تفتیش 3 ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر مقدمات درج کر لیے، سب انسپکٹر محمود حسین، اے ایس آئیز آصٖف ندیم اور سیعد خان کی کامیاب کارروائیاں،

 پہلی کارروائی میں سب انسپکٹر تھانہ اے ڈویژن محمود حسین نے زیر تفتیش ملزم علی رضا کھرل کو کہ اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ہے کہ انکشاف پر قبرستان سے پسٹل 30 بور اور 4 روند برآمد کیے،
اسی طرح تھانہ صدر کے اسسٹنٹ سب انسپکٹران سیعد خان اور آصف ندیم نے دوران گشت و پڑتال جرائم ملزمان ذاھد ندیم اور سعید احمد سے دو پسٹلز و متعدد روند برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

عبدالرشید
عبدالرشید

پولیس نے مختلف مقامات سے دو منشیات فروشوں کو چرس اور افیون فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، تھانہ پکا لاڑان اور تھانہ سٹی خان پور میں مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔

پہلی کارروائی کے دوران تھانہ سٹی خان پور میں تعینات اے ایس آئی محمد شکیل نے مخبر کی اطلاع پر گنڈیری چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرشید کو 200 گرام چرس برآمد ہونے پر جبکہ دوسری کارروائی میں تھانہ پکا لاڑان کے سب انسپکٹر نے اطلاع پاکر حیات لاڑ کے علاقہ سے منشیات فروش محمد انور کو 120 گرام افیون فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کا کامیاب چھاپہ ملزم 500 پتنگ م دھاتی ڈور و دیگر سامان سمیت گرفتار۔ تھانہ سٹی صادق آباد کے سب انسپکٹر حافظ نورالدین زنگی شاہ نے حسب ضابطہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سٹی صادق آباد میں تعینات سب انسپکٹر سید حافظ نورالدین زنگی شاہ نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران گشت اطلاع ملنے پر پبلک کالونی میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم مزمل رشید عباسی کو حراست میں لے کر اس کی بیٹھک کی تلاشی کے دوران مختلف سائز و قسم کی 500 پتنگیں، دھاتی ڈور اور چرخیاں برآمد ہونے پر حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button