fbpx

با اثرافراد نے دو حقیقی بہنوں کی اراضی پر قبضہ کر لیا

علاقہ کے با اثرافراد نے دو حقیقی بہنوں کی اراضی پر زبردستی قبضہ کر لیا‘تحصیلدار کی عدالت سے ونڈہ جات ہونے کے باوجود اراضی واگزار کرنے سے گریزاں ‘آئے روز لڑائی جھگڑا فساد کرتے ہیں ‘ ہمیں حراساں وپریشان کیاجارہا ہے‘ وزیراعلی پنجاب اور اعلی حکام نوٹس لیں ‘ متاثرہ بہنوں کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 164پی کی رہائشی حقیقی بہنوں مائی حکیماں اور نسیماں بی بی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ملکیہ اراضی 18مرلے کھاتہ نمبر 31واقع چک نمبر 164پی صادق آباد میں واقع ہے جس پر علاقہ کے با اثر محمد امین ‘نور محمد ‘عائشہ بی بی وغیرہ نے زبردستی قبضہ کر رکھا ہے ،

ہم نے تحصیلدار کی کورٹ میں تقسیم کھاتہ کی درخواست دائر کی جس پر عدالت سے ونڈہ جات بھی ہمارے نام پر ہو چکے ہیں ، مگر با اثر افراداراضی واگزر نہیں کر رہے ہیں ہم عورت ذات ہیں اور زمین کا قبضہ واگزار کروانے کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبو رہیں ،با اثر افراد کی طرف سے ہمیں آئے روز سنگے نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں انھوںنے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ‘وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار‘صوبائی وزیر مال پنجاب‘ کمشنر بہاول پور اور ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان سے مطالبہ کیا کہ ہماری زمین واگزار کروا کر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »