احتجاجرحیم یارخان

لینڈریکارڈسنٹرکے ملازمین کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

لینڈریکارڈسنٹرسے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی

رحیم یارخان لینڈریکارڈسنٹرکے ملازمین کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہملازمین کی کثیرتعدادنے بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیااورمکمل ہڑتال کی

اس موقع پرلینڈریکارڈسنٹرسے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی نائب صدرعمران کھرل‘ تحصیل صدرماجدحسین‘ محمدآصف‘ محمدعمران‘ محمدنویدودیگرنے کی‘
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پرملازمین کومستقل کرنے کے ساتھ ساتھ دیگرمطالبات کی منظوری کانوٹیفیکیشن جاری کرے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی معاشی پریشانی اوربے چینی کاخاتمہ ہوسکے‘
انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مسلسل وعدے کے باوجودمطالبات کی منظوری نہ ہوسکی ہے اگرحکومت نے فوری طور پرمطالبات کی منظوری کانوٹیفیکیشن جاری نہ کیاتوبھرپوراحتجاجی تحریک چلائیں گے اورلاہورمیں بھی احتجاجی دھرنادیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button