fbpx

پنجاب فوڈاتھارٹی کاسابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالطیف بھٹی کی شاپ پرچھاپہ

رحیم یارخان: پنجاب فوڈاتھارٹی کاسابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالطیف بھٹی کی شاپ پرچھاپہ‘ مضرصحت مرغی گوشت بھاری مقدارمیں برآمد‘ دکان سیل کردی‘ جرمانہ کی ادائیگی کے بعد دکان کھل گئی‘ شہری وسماجی حلقوں میں شدیدتشویش کی لہر‘ مضرصحت گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ۔

 عوامی شکایات پر پنجاب فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالطیف بھٹی کی دکان پرچھاپہ ماراتومضرصحت مرغی گوشت بھاری مقدارمیں برآمدہوااورصفائی ستھرائی کے انتظامات ناقص پائے جس پرپنجاب فوڈاتھارٹی نے دکان سیل کردی بعدازاں جرمانے کی ادائیگی کے بعد دکان کھول دی گئی‘ واضح رہے کہ شہرمیں مردہ اورمضرصحت مرغی گوشت کی فروخت عرصہ درازسے دھڑلے کے ساتھ جاری ہے جس کے خلاف شہری متعددباراحتجاج اورانتظامیہ سے شکایات کرچکے ہیں‘ شہری وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کرکارروائی عمل میں لانے کامطالبہ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close