وکلاء کا22اے بی رٹ کی بحالی کے لیے ہڑتال واحتجاج

lawyer protest in rahim yar khan district court

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ بارکے وکلاء کا22اے بی رٹ کی بحالی کے لیے ہڑتال واحتجاج‘ عدالتوں کامکمل بائیکاٹ کیاگیا‘ سائیلین ذلیل وخوارہونے پرمجبور ہوگئے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزبھی پنجاب بارکونسل کی اپیل پرڈسٹرکٹ باررحیم یارخان کے وکلاء نے 22اے بی رٹ کی بحالی اورماڈل کورٹس کے قیام کافیصلہ واپس لینے کے لیے ہڑتال واحتجاج کیاجس کی وجہ سے وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اورسائیلین کودن بھرذلیل وخوارہونے کے بعد مایوسی کے ساتھ گھروں کوجاناپڑا‘ اس سلسلہ میں صدربارحسان مصطفے‘ جنرل سیکرٹری عمران اشرف ودیگروکلاء نے کہاکہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے توبھرپوراحتجاج کیاجائے گااورتحریک کادائرہ کاروسیع کریں گے۔

lawyer protest in rahim yar khan district court

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »